وارانسی،2جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی حکومت کے 100دنپورے ہونے کے موقع پر آج تک سے خاص بات چیت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے 100دن میں اچھا کام کیا،ریاست میں اعتماد کا ماحول بنا ہے۔ریاست میں بڑھتے جرائم کے اعداد و شمار پر یوگی نے کہا کہ اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ ہم نے 100فیصد ایف آئی آر درج کرائی ہیں، اب مجرموں کے خلاف چارج شیٹ داخل ہوتی ہیں۔
گورکشا کے نام پر ہو رہے تشدد پر سی ایم یوگی نے کہا کہ یوپی میں اس طرح کا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے،نہ ہی شرارتی عناصر کو قبول کیا جائے گا،گؤرکشا کے نام پر شرارتی عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا،صوبہ میں کوئی بھی قانون نہیں توڑ سکتا ہے، گؤسیوا ہماری سناتن روایت ہے،گورکشا کے نام پر قانون کو اپنے ہاتھ میں کسی کو حق نہیں ہے،لکشمن ریکھا طے ہے،کوئی بھی فساد کر رہا ہے تو پولیس ایسی لوگوں کو پکڑ رہی ہے،یہ واقعات نہیں ہونے چاہئیں،ہم نے غیر قانونی مذبح خانوں کو روکا ہے جس سے غیر قانونی اسمگلنگ روکی جا رہی ہے،گؤ اسمگلنگ کے لئے راستے کے تمام تھانے ذمہ دار ہوں گے،گورکشا کے نام پر قانون ہاتھ میں لینے کی چھوٹ نہیں۔
سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو پر نشانہ لگاتے ہوئے یوگی نے کہا کہ اکھلیش نے کام کیا ہوتا تو ابھی میٹرو چل رہی ہوتی،ہمیں گڑھے نہیں بھرنے پڑتے،اکھلیش کے گڑھے ہم بھر رہے ہیں۔ایس پی-بی ایس پی کے گڑھے کو بھرنے میں وقت لگے گا،ریاست میں کام کی روایت ختم ہو گئی تھی،بابو لنچ کے بعد کام نہیں کرتے تھے۔
وہیں اینٹی رومیو ٹیم پر سی ایم نے کہا کہ اس کا بہو بیٹیوں نے خیر مقدم کیا ہے۔اینٹی رومیومنچلوں کے خلاف ہے،یہ مسلسل چلنے والا عمل ہے،تشدد پھیلانے والوں پر یوگی نے کہا کہ غنڈہ گردی کرنے والے بھگوا بریگیڈ کو کوئی رعایت نہیں ملے گی،قانون سب کے لئے برابر ہے، چاہے وہ کوئی بھی ہو،قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی میں کوئی امتیاز نہیں ہوگا۔
سہارنپور تشدد پر وزیر اعلی نے کہا کہ سہارنپور میں نسلی تشدد کسی وجہ سے کرنے کی کوشش کی گئی۔اس کے پیچھے جو بھی شامل لوگ ہیں وہ پکڑے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس تشدد کے پیچھے کان کنی مافیا کا ہاتھ ہے۔